: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف جنگ کی صورتحال پیدا
کرنے والوں سے وہ پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں ۔ ایران کی سرکاری خبررساں
ایجنسی کے مطابق امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد دونوں ملکوں کے
درمیان بڑھتی کشیدگی پر مسٹر روحانی نے کہا کہ ان کے ملک پر جنگ تھوپنے
کی
کوشش پر وہ پیچھےہٹنے والے نہیں ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اس علاقہ کی چند اہم شخصیات کے علاوہ امریکہ ایران کو
دھمکی دے رہا ہے ۔ ان لوگوں کو یہ سمجھنا چاہئے کہ ایران کے ساتھ دھمکی کی
زبان نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے خلاف جنگ چھیڑنے کی کوشش
کی گئی تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔